معیشت کی ترقی چایئے مگر موحولیاتی انحطاط کی قیمت پر نہیں، چینی صدر

54 / 100

فوٹو: شِنہوا

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے معیشت کی ترقی چایئے مگر موحولیاتی انحطاط کی قیمت پر نہیں، چینی صدر نے کہا کہا ایسی ترقی نہیں چاہتے جس سے چین کو وسائل کی کمی واقعہ ہو۔

شی جن پھنگ نے پیر کوعالمی اقتصادی فورم 2022 کے ورچوئل اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ماحولیاتی انحطاط کی قیمت پر کبھی بھی معیشت کو ترقی نہیں دینی چاہیے اور نہ ہی ماحول کے تحفظ کیلئے ملک کو ترقی کی قربانی دینی چاہیے۔

شی جن پھنگ نے ماحولیات کی قیمت پر معاشی ترقی کو "مچھلی حاصل کرنے کیلئے تالاب کو خشک کرنا” اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے ترقی کی قربانی کو "مچھلی پکڑنے کیلئے درخت پر چڑھنا” قرار دیا۔

شی نے کہا کہ ہمارے اس فلسفے کی رہنمائی میں کہ "صاف پانی اور سرسبز پہاڑ سونے اور چاندی کی طرح قیمتی ہیں” چین اپنے پہاڑوں، دریاؤں، جنگلات، کھیتوں، جھیلوں، گھاس کے میدانوں اور صحراؤں کا مجموعی ماحولیاتی تحفظ اور ان کی منظم نگرانی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ماحولیاتی نظام کے تحفظ، آلودگی کی روک تھام اور انسداد کو تیز کرنے اور اپنے لوگوں کے رہنے اور کام کرنے کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

Comments are closed.