شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں، شیخ رشید احمد

55 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیر داخلہ نے کہاہےمجھے ریکارڈ دیکھ کر پتہ چلا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں، شیخ رشید احمد نے واضح کیاکہ تاریخی جملہ بولنا چاہتے ہیں کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں۔

شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کہا کہ حیرت ہے اپوزیشن آئی ایم ایف تو حلال ،عمران خان جائے تو حرام؟ شیخ رشید احمد نے کہا یہ لوگ 23 بار آئی ایم ایف جا چکے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میں سیاست میں ہمیشہ نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی لڑائی کرتا ہوں، پاکستان کی سیاست سے چاروں شریف مائنس ہیں

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سخت تھیں مگر جانا پڑا کیونکہ حالات ٹھیک ہوں گے،وزیر داخلہ نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو دو لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو انہیں راستہ دیں گے لیکن یہ 23 مارچ کے احترام کو بھی نظر میں رکھیں جب کہ او آئی سی کے مہمان پاکستان آئیں گے، بھارت پھر شور شرابا ڈالے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 3 سے 4 مہینے کے اندر مہنگائی کا خاتمہ کر دیں گے، اپریل کے مہینے میں صورتحال کافی بہتر ہوگی، اب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہو گی

شیخ رشید نے کہا نوازشریف آنا چاہتے ہیں تو آئیں، نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں، یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سرپرہے وہ ان کے سرپرہو، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آسکتا ہے ان کے سرپر نہیں۔

Comments are closed.