بھارت نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو ہرادیا

55 / 100

ڈھاکہ( ویب ڈیسک)بھارت نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو ہرادیا،اہم میچ میں پاکستانی کھلاڑی دباو کا شکار رہے اور زیادہ تر دفاع کرتے دکھائی دیئے۔

ڈھاکا میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اس ہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پریشر میچ میں بھارت نے پہلے ہی کوارٹر میں ملنے والے پنالٹی کارنر پر گول کردیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، تیسرے کوارٹر میں بھارت کے آکاش دیرسنگھ نے دوسرا گول کرکے ٹیم کی برتری کو دُگنا کردیا، پھر تیسرے کوارٹر کے اختتامی لمحات میں پاکستان کے جنید منظور نے گول کرکے برتری کو کم کردی۔

مگر چوتھے کوارٹر میں بھارتی ٹیم کاپلڑا پھر بھاری ہو گیا جب ہرمن دیپ سنگھ نے اپنا دوسرا گول کرکے بھارت کی برتری 1-3 کردی۔ جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

بھارت کی جانب سے ہرمنپریت سنگھ نے دو گول کیے، پاکستان تیسرا میچ کل کوریا کے خلاف کھیلے گا، اب تک کی پوائنٹ پوزیشن کے مطابق
بھارت 7پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان ایک پوائنٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ میں چوتھے نمبر پر ہے۔

Comments are closed.