بیرون ملک قید پاکستانیوں کا خیال رکھنا مشنز کی ذمہ داری ہے ، فخر امام

55 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے کہا تارکین وطن ملکی معیشت کی ریڑ کی ہڈی ہیں، بیرون ملک مشنز کی ذمے داری ہے وہ جیلوں میں قید پاکستانیوں کا خیال رکھیں۔

بیرون ملک قید پاکستانیوں کا خیال رکھنا مشنز کی ذمہ داری ہے ، فخر امام نے کہا ہے اسی لئے وزیراعظم عمران خان نے بھی سفارتخانوں کو ہدایات دی ہیں وہ بیرون ممالک کے مسائل اور تکالیف میں ہر ممکن معاونت کریں۔

پاکستانیوں کے غیر قانونی بیرون ممالک جانے میں ایف آئی اے ملوث

تارکین وطن کے عالمی دن کی مناسبت سے کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانیوں کے غیر قانونی بیرون ممالک جانے میں ایف آئی اے ملوث ہے ،یہ انکشاف وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کیاہے۔

اس موقع پرسابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستانیوں کے غیر قانونی بیرون ممالک جانے سے متعلق کہا کہ بہتر یہی ہے کہ پاکستانی ورکرز کو بیرون ملک بھجوانے کے عمل کو پرائیوٹائز کر دیا جائے۔

زلفی بخاری نے واضح کیا کہ ایف آئی اے کی مرضی کے بغیر کوئی غیر قانونی طور پر باہر نہیں جا سکتا، پاکستانیوں کے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے میں ایف آئی اے ملوث ہے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستانی ورکرز کوبیرون ملک بجھوانے کو بائیومیٹرک سے مشروط کیا اور کمیونٹی ویلفیئرز اتاشیز کی تعداد کو بڑھایا،ان اقدامات کا مقصد لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا تھا۔

کانفرنس میں تارکین وطن کی محفوظ واپسی، قوانین، پالیسیوں، محفوظ ہجرت کے منصوبے اور قیدوبند افراد کے حالات اور سمندرپار پاکستانی قیدیوں کی واپسی جیسے موضوعات پر اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ماہرین نے اپنی آراء پیش کیں۔

Comments are closed.