موٹروے پر دھند، حد نگاہ کم، کئی مقامات ٹریفک کیلئے بند

47 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) موٹروے شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک کیلئے بند، حد نظر بھی کم ہے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے کئی علاقے پیر کی رات سے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے.

موٹروے پولیس کی جانب سے ہنگامی فیصلہ کیا، موٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو جانے کے بعد ایم 2 لاہور تا شیخوپورہ اور ایم 1 پشاور تا رشکئی تک عام ٹریفک کیلئے بند کی۔

دسمبر کے ماہ کے پہلے 2 ہفتوں کے اختتام پر ملک بھر میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہو چکا۔ ملک کے شمالی علاقوں میں کئی ہفتے قبل ہی موسم سرد ہو چکا تھا، جبکہ گزشتہ چند روز کے دوران میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ استور ویلی کے علاوہ گلگت میں منفی 5 اور ہنزہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ملک کے میدانی علاقے اس وقت خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

سردی کی شدت میں اضافے کے بعد نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر موسمی امراض میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں نے گرم کپڑے نکال لیئے ہیں، کمبل، لحاف، رضائیوں، سوئٹرز، جیکٹس، مفلرز، ٹوپیوں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب موسم سرما کے دوران آنے والے ہفتوں میں ملک میں معمول کے مطابق بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دسمبر سے فروری کے دوران ملک بھر میں معمول کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دسمبر سے فروری کے دوران ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے قدرے کم جبکہ وسطی حصوں میں معمول کے قریب بارشیں متوقع ہیں۔

اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے شمالی حصوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، رواں سیزن کے دوران خشک موسم کا ملک کے ایئر کوالٹی انڈکس پر برا اثر پڑنے کا امکان ہے۔

اس سیزن کے دوران خشک موسم کے باعث درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کے ساتھ میدانی علاقوں میں فوگ کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Comments are closed.