بھارتی لڑکی ‘ہرناز کور سندھو’ نے عالمی مقابلہ حسن جیت لیا

55 / 100

فوٹو:اے ایف پی، بھارتی میڈیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارتی لڑکی ‘ہرناز کور سندھو’ نے عالمی مقابلہ حسن جیت لیا،بھارت کی کسی لڑکی نے21سال بعدیہ ٹائٹل حاصل کیاہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہرناز کور سندھو کے مقابل 79 ممالک کی حسینائیں تھیں مگر سب سے سونٹڑی کڑی کا ٹائٹل ہرناز کورسندھو نے اپنے نام کرلیا۔

ہرناز کورسندھو مس یونیورس کا تاج اپنے نام کرنے والی تیسری ہندوستانی لڑکی بھی بن گئی ہیں ان سے قبل اداکارہ لارا دتہ نے سنہ 2000 میں اور اداکارہ سشمیتا سین نے سنہ 1994 میں مس یونیورس بنی تھیں۔

روا ں سال کا70واں مس یونیورس مقابلہ 12 دسمبر کو اسرائیل میں منعقد ہوا جس کی رنر اپ مس پیراگوئے نادیہ فریرا اور سیکنڈ رنر اپ مس ساؤتھ افریقہ لالیلا مسوانے تھیں۔

مس یونیورس کا اعزاز پانے والے ہرناز کورسندھوپنجاب کے چندی گڑھ کی رہائشی ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ماڈل ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم شیوالک پبلک اسکول چندی گڑھ سے حاصل کی۔

ہرناز چندی گڑھ سے گریجویشن کرنے کے بعد ان دنوں ماسٹرز مکمل کر رہی ہیں تاہم اس کے ساتھ ساتھ وہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔

Comments are closed.