لفافے دینے والا نہیں، جھوٹی خبر پر جوتیاں ماروں گا، وزیراعظم آزاد کشمیر

53 / 100

عباسپور( زمینی حقائق ڈاٹ کام) لفافے دینے والا نہیں، جھوٹی خبر پر جوتیاں ماروں گا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے مخالف اخبارات اور صحافیوں کو یہ پیغام دیا ہے۔

عباسپور میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ اپنے مخالف اخبارات اور انکے صحافیوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان کیلئے میرے پاس لفافہ کوئی نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں لفافے دینے والا آدمی نہیں ہوں،اگر اس بنیاد پر نیازی کو بلیک میل کریں گے، جھوٹی خبریں لگائیں گے ،تو میں ایسے لوگوں کو جوتیاں ماروں گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کام کرنے والے لوگ ہیں ،ہمارے کام لوگوں کو بتاو،نہ کہ جھوٹی خبریں پھیلاو، انھوں نے سچی خبر لگانے والوں کو بھی خبر لگانے سے نہیں روکیں گے۔

عبدالقیوم نیاز نے کہا ایسی خبریں مت پھیلاو جو تم اپنی ذات کے لیے کرتے ہو، جو اپنی ذات کے لیے کام کرنے والے لوگ تھے ان کا انجام دیکھ لو، اگر اسی طرح کرو گے تو پھر اپنا انجام بھی دیکھ لینا ۔

Comments are closed.