پاکستان کا کلین سوئپ، بنگلادیش کو اننگز اور 8 رنز سے ہرا دیا

56 / 100

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کا کلین سوئپ، بنگلادیش کو اننگز اور 8 رنز سے ہرا دیا، پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کیا۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی ساجد خان کی میچ میں 12 وکٹیں.

دوسری اننگز میں شکیب الحسن پاکستان کے خلاف نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے اور انہیں 63 رنز پر ساجد خان نے بولڈ کیا جبکہ مشفیق الرحیم دوسری اننگز میں بھی رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے 48 رنز بنائے۔

پانچویں روز کھیل کے دوسرے ہی اوور میں ساجد خان نے تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے خالد احمد کو بولڈ کر دیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم 87رنز پرآوٹ، فالو آن کے بعد مشکلات کاشکار رہی، پاکستان کی طرف سے پہلی اننگز میں ساجد خان نے8وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوسری اننگز میں25رنز پر 4وکٹیں گر گئی ہیں۔

مشفق الرحیم 16اور لٹن داس36رنز بنا کر بنگلہ دیش کی شکست کو ٹالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ اور حسن علی نے دو ، دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر ایک بار پھر ٹیسٹ کے فیصلہ کن ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ،چوتھے دن کے کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز پر ڈکلیئر کردی ہے۔

پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم76، اظہر علی56، محمد رضوان51 اور فواد عالم50 نے رنز بنائے،جواب میں پاکستانی اسپنر ساجد خان نے بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن اکھاڑ کررکھ دی۔

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسین شنٹو نے 30 رنز بنائے جبکہ شیکب الحسن 23 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک میزبان ٹیم کا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں شامل نہیں ہوسکا۔

میزبان ٹیم کو فآلون سے بچنے کے لئے مزید 25 رنز درکار ہیں جبکہ پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 224 رنز کی ضرورت ہے،
پاکستان کی طرف سے ساجد علی نے 6 وکٹیں لی جبکہ ایک کھلاڑی کو حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔

رضوان نے 86 گیندوں پر ایک چھکا اور 4 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی جبکہ فواد عالم نے 96 گیندوں پر 7 چوکے لگا کر نصف سنچری اسکور کی،چوتھے روز کے کھیل کے آغاز میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اظہر علی آؤٹ ہوگئے تھے۔

اس کے بعد رضوان اور فواد عالم کے درمیان 100 رنز سے زائد رنز کی شراکت داری ہوئی، اس سے قبل پاکستان کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری تھی جب عبدلله شفیق 25 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی عابد علی تھے، وہ 39 رنز بناسکے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 193 اور چوتھی وکٹ 197 رنز پر گری، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے جنہوں نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ چوتھی وکٹ بابر اعظم کی شکل میں گری، جنہوں نے 76 رنز بنائے ، تیج الاسلام نے 2 جب کہ عبادت حسین اور خالد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مسلسل بارش کی وجہ سے تیسرے روز کا کھیل نہیں ہوسکا تھا جبکہ بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد ہی ختم کردیا گیا تھا اور پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث، وقت سے قبل ختم کردیا گیا تھا۔

Comments are closed.