احسن اقبال کا سیالکوٹ واقعہ پر فضل الرحمان کے موقف سے اختلاف رائے

61 / 100

اسلام آباد( ویب ڈیسک) احسن اقبال کا سیالکوٹ واقعہ پر فضل الرحمان کے موقف سے اختلاف رائے سامنے آیاہے اور انھوں نے سیالکوٹ واقعہ کی غیر مشروط مذمت کرنے پر زور دیاہے۔

سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں توہین رسالت کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری کی ہلاکت کے واقعہ پر ردعمل سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اکثریت پاکستانی واقعہ کی مذمت کررہے ہیں۔

ایسے میں جے یو آئی ف کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹوئٹر پر بیان میں سیالکوٹ واقعہ پر کہا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت اور شرمناک ہے ۔

 

http://

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جامع تحقیقات ہونی چاہئے،ریاست اگر توہین رسالت اور توہین ختم نبوت کے ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کرے گی تو اس قسم کے واقعات تو ہونگے۔

مولانا فضل الرحمان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے ان کے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ بصد احترام مولانا صاحب ایسے واقعات کی غیر مشروط مذمت ہونی چائیے-

احسن اقبال نے کہا اسلام اس طرح کی جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں غیر قانونی قتل کی اجازت کسی صورت میں نہیں دیتا، علماء کرام سے قوم توقع رکھتی ہے کہ وہ قوم کی اس معاملہ میں راہنمائی فرمائیں گے۔

http://

دوسری طرف مولانا طارق جمیل نے سیالکوٹ کے واقعے کی واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیا ہے۔

Comments are closed.