بیجنگ سرمائی اولمپکس2022 وباء کے دوران مثب پیغام

59 / 100

اسلام آباد (شِنہوا) بیجنگ سرمائی اولمپکس2022 وباء کے دوران مثب پیغام ہیں 30 کروڑ لوگوں کو شامل کرنے کے وژن سے یہ گیمز دنیا کو قریب لانے میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں قائم غیرسرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور کےصدر محمد اسرار مدنی نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ چین نے گرین ، شیئرنگ طرز اور فراخ دلی سے سرمائی اولمپکس کی میزبانی کرکے ایک اچھی مثال قائم کی ہے جسے کھلے دل کے ساتھ سراہنا چاہئے کیونکہ اس نے مختلف پس منظر رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ۔

محمد اسرار مدنی نے کہا کہ چین نے اولمپکس موٹو” تیز، بلند، مضبوط اور متحد ” کے ذریعے دنیا کو مثبت پیغام دیا ہے، 2022 گیمز وبا کے پھیلاؤ کے دوران لوگوں کے چہروں پر خوشی لائیں گے –

انہوں نےکہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے کھلاڑی بڑی بے تابی سے اس میگا ایونٹ میں شرکت کے منتظر ہیں، امید ہے تمام کھلاڑی بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کر تے ہو ئے ایک بڑے مقابلے کو دیکھیں گے اور اس پر جشن منا سکیں گے.

ان کا خیال ہے کہ یہ مختلف کھیلوں اور ثقافتی تقریبات کے ذریعے ہمارے درمیان علا قائی رابطے پیدا کرےگا، سرمائی کھیلوں میں 30 کروڑ لوگوں کو شامل کرنے کے وژن کے ساتھ چین نے موسم سرما کے کھیلوں کو مقبول بنانے میں بڑا تعاون کیا ہے.

مدنی نے کہا کہ دنیا بھر کے تاجروں کے لیے کھیلوں، سیاحت اور میڈیا سمیت مختلف صنعتوں میں سرمایہ کاری کے بھی وسیع مواقع پیدا کیے ہیں.

انہوں نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس ایک زبردست خیرمقدم سرگرمی ہے جو نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی متعدد کاروبار کے مواقع پیدا کرے گی۔

Comments are closed.