پاکستان میں ایڈزکا مرض بڑھنے لگا، ایک سال میں25ہزار کا اضافہ

56 / 100

فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد( ویب ڈیسک)پاکستان میں ایڈزکا مرض بڑھنے لگا، ایک سال میں25ہزار کا اضافہ ہو گیاہے ، سامنے آنے والے اعدادو شمار نے سب کو پریشان کردیا۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہرنیس نے ایک تقریب سے خطاب میں بتایا کہ پاکستان میں بڑھتا ایڈز کا مرض ایک بڑا مسئلہ ہے، گزشتہ سال 25 ہزار افراد ایڈز میں مبتلا ہوئے ہیں۔

یہ تقریب ایڈز ڈے کے حوالے سے منعقد ہوئی جس میں اظہارخیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت 25 لاکھ کے قریب افراد ایڈز میں مبتلاء ہیں۔

انہوں نے تجویز کیا کہ ایڈز سے بچاؤ اور بروقت علاج کے لیے ایڈز کی ٹیسٹنگ بڑھانا ضروری ہے جبکہ ایڈز کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔

تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ایڈز کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ یہ مرض دنیا میں جہاں بڑھ رہا ہے وہی کچھ ممالک نے اس پر قابو بھی پایا لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں ایڈز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایڈز کے مریضو ں کی تعداد میں اضافے کی کی بڑی وجہ استعمال شدہ سرنج کا دوبارہ استعمال ہے ان کا کہاتھا کہ اگر 2030 تک ایڈز کو ختم کرنا ہے تو تیزی سے اقدامات کرنا پڑیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بد قستمی سے پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہاہے ، ایڈز کنٹرول کے لیے حکمتِ عملی تشکیل دے دی ہے توقع ہے اب ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں میں کمی آئے گی۔

Comments are closed.