الیکشن کمیشن ای وی ایم پر الیکشن کروائے تب فنڈز ملیں گے، فواد چوہدی

53 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ قانون میں تبدیلی کے بعد آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کرانا لازم ہے الیکشن کمیشن ای وی ایم پر الیکشن کروائے تب فنڈز ملیں گے، فواد چوہدی نے واضح کردیا۔

فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو اسی صورت فنڈز دے گی جب الیکشن ای وی ایم پر ہوں گے،الیکشن کمیشن کو چاہیے انتخابات کو فوری الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر شفٹ کرے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس پر وزارت قانون اپنی رائے دے گی، ہم سمجھتے ہیں کہ ای وی ایم قانون میں تبدیلی کے تحت آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کرانے لازمی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لئے کہہ رہا ہوں کہ قانون صرف ای وی ایم پر الیکشن کو مانتا ہے اس لیے وزیر قانون کا بھی یہی خیال ہے کہ بادی النظرمیں حکومت الیکشن کمیشن کو تبھی فنڈز دے سکے گی جب الیکشن ای وی ایم پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ خریدنے کی حال ہی میں کچھ ویڈیوز آئی ہیں، سینیٹ انتخابات میں جس طرح ووٹ کی خریداری ہوئی سب نے دیکھا، الیکشن کمیشن کو کام کرتے ہوئے نظر آنا چاہیے، الیکشن کمیشن کو چاہیے لاہور واقعے پر ایکشن لے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں رانا شمیم کے معاملے پربات ہوئی ہے ، امید ہے عدالت اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، رانا شمیم توکہتے ہیں یہ بیان حلفی ان کا نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاحیدر آباد میں آٹا سب سے مہنگا ہے 20 کلو کا تھیلا 1443 روپے کا ہے، پنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان میں20 کلو آٹا 1100 روپے کا ہے، کراچی میں 1404 روپے کا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا سندھ میں جو کئی دہائیوں سے برسراقتدار ہیں ان سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہو رہی، وزیراعلیٰ سندھ سے دوبارہ کہتے ہیں کہ اپنے معاملات درست کریں، ٹماٹر، پیاز، چکن، ایل پی جی، چاول سمیت دیگر اشیا سستی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے 3 بلین ڈالر کے معاہدے کے ضوابط مکمل ہوگئے ہیں، اس سال 4.75 ارب ڈالر کا زرمبادلہ آنے کا امکان ہے۔ یوریا کی عالمی منڈی میں قیمت ساڑھے 8 ہزار روپے فی بیگ اور پاکستان میں 1700 روپے ہے۔

انھوں نے کہاپنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے، سندھ میں ایسا کچھ نہیں ہو رہا کیونکہ وہ خود سارے ملوث ہیں، ہمارے شہر جس طرح بڑھ رہے ہیں غذائی قلت ہو جائے گی، ملک امین اسلم کو اسموگ پر قابو پانے کیلئے طویل المدتی پالیسی لانے کو کہا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس سال ہمارے گیس کے ذخائر میں 9 فیصد کمی واقع ہوئی، پورے پاکستان میں صرف 28 فیصد لوگوں کو گیس میسر ہے، افغانستان پراوآئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پاکستان میں ہوگا۔

Comments are closed.