کورونا کا نیا ویرینٹ پاکستان کو بھی متاثر کر سکتاہے،اسد عمر

Asad umar
53 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) کورونا کا نیا ویرینٹ پاکستان کو بھی متاثر کر سکتاہے،اسد عمر کی طرف سے یہ خدشہ پریس کانفرنس میں ظاہر کیاگیاہے۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون انتہائی خطرناک ہے جو پاکستان کو بھی متاثر کرے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ 5 کروڑ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی، پاکستان میں کورونا میں کمی آتی جا رہی ہے جس کی وجہ ویکسی نیشن ہی ہے تاہم نئے ویرینٹ سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، اس لئے خدشہ ہے کہ پاکستان کو بھی متاثر کرے گا، مگر ویکسی نیشن اس کیلئے مؤثر ہوگی، پاکستان میں اومی کرون کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے دو سے تین ہفتے اہم ہیں، بچاؤ کا واحد راستہ ویکی نیشن ہے،معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ نئے ویرینٹ کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا ہے، ویکسین میں تاخیر کرنیوالے دنیا بھر میں متاثر ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک نے جنوبی افریقہ سمیت سات ممالک سے فضائی رابطے معطل کردیئے ہیں لیکن اس کے باوجود نیا ویرینٹ یورپ کے کئی ممالک میں پہنچ چکاہے۔

Comments are closed.