پاکستانی امپائر علیم ڈار کے سر پر بال لگنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

61 / 100

ابوظہبی ( سپورٹس ڈیسک)پاکستانی امپائر علیم ڈار کے سر پر بال لگنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی،یہ واقعہ متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 10 لیگ میں پیش آیا۔

امپائر علیم ڈار کے ساتھ یہ حادثہ چنئی بریوز اور ناردرن واریئرز کے میچ کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔ پہلی اننگز کے پانچویں اوور میں فیلڈر نے دوسرے کھلاڑی کے پاس گیند پھینکی جو علیم ڈار کے سر پہ جا لگی ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ گیند لگتے ہی فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کا ایک کھلاڑی آکر امپائر کے سر پر مالش کرتاہے، گیند سیدھی سر پر لگنے کے باوجود بھی علیم ڈار زخمی ہونے سے بچ گئے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے 20ویں میچ میں بنگلا ٹائیگرز نے چنئی بریوز کو 9 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا، ٹائیگرز نے 90 رنز کا ہدف یکطرفہ مقابلے کے بعد چھٹے اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

http://

حضرت اللہ زازئی 46 اور جانسن چارلس 30 رنزبنا کرنمایاں رہے، رومن واکر نے ایک وکٹ حاصل کی، مزید کوئی بولر وکٹ نہ لے سکا۔

دوسرے میچ میں بریوز پہلے کھیل کر4 وکٹوں پرصرف 89 رنز تک محدود رہی تھی، محمد شہزاز 32 اور مارک ڈیال 28 رنز بناسکے تھے۔ بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے فلیچر نے دو، ووڈ اور قیس احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔

Comments are closed.