سیاست میں طاقتور لوگوں نےمیری کردارکشی کی، وزیراعظم

55 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سیاست میں طاقتور لوگوں نےمیری کردارکشی کی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسا تب ہوا جب میں سیاست میں آیا، پہلے مجھ سے کسی کو کوئی مسلہ نہیں تھا.

امریکی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا جب میں نے سیاست شروع کی تو لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے تھے، سیاست میں آیا تو طاقتور لوگوں نے میری کردار کشی کی لیکن آپ اپنی ناکامیوں سے سیکھتے ہیں.

عمران خان کا کہنا تھا کہ مذہب کے معاملے پر کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جا سکتی جبکہ انا کسی بھی شخص کو برباد کر دیتی ہے، کامیابی اور عزت صرف اللہ کی ذات دیتی ہے.

انھوں نے کہا کہ مال و دولت نہیں انسان کے اندر غیرت کا ہونا بہت ضروری ہے، میرے نزدیک امیر وہ ہے جو اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا سچا ایمان آپ کو اپنی انا پر کنٹرول کرناسکھاتا ہے، مال اور دولت نہیں انسان کے اندر غیرت کا ہونا ضروری ہے، جو کسی کے سامنے نہیں جھکتے وہ اپنی غیرت کا سودا نہیں کرتے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ میں نے 22سال مسلسل جدوجہد کی ہے جب میں نے سیاست شروع کی تو مافیاز موجود تھے، یہی بات میں نے اپنی سیاسی جماعت کو سمجھانے کی کوشش کی.

انھوں نے بتایا کہ میرے ساتھ آنے والے اس وقت ڈرتے تھے کہ ہم مافیاز کے ہاتھوں مار کھائیں گے لیکن میں نے ان کو لڑنے اور حق لینے پر آمادہ کیا.

وزیراعظم نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بناناچاہتاہوں، میں جانتا ہوں کہ نبیﷺ نے جو جدوجہد کی وہ آسان نہیں تھی.

انھوں نے کہا میرا یقین ہے کہ جب جب آپ دوسروں کے بارے میں سوچتے ہیں تو اللہ کےقریب ہوجاتےہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ لوگوں کو امتحان میں ڈالتاہے۔

عمران خان نے کہا رزق، عزت ،زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے،انا کسی بھی انسان کو برباد کرسکتی ہے جبکہ سچا ایمان آپ کو اپنی انا پر کنٹرول کرناسکھاتاہے.

Comments are closed.