پاکستان نے ہانگ کانگ سمیت 7ممالک کی فلائٹس پر پابندی لگادی

57 / 100

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان نے ہانگ کانگ سمیت 7ممالک کی فلائٹس پر پابندی لگادی،ہفتہ کو افریقی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پاکستان نے چھ ممالک سے پروازوں پر پابندی عائد کی۔

کورونا وائرس پر کنٹرول کرنے کے لیے قائم ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے خطرات سے بچنے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ‘نئے ویریئنٹ کے خطرے کی وجہ سے جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو، اور بوٹسوانا کو کیٹگری سی میں شامل کر کے فلائٹس روکی گئی ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ان ممالک سے براہ راست/ بالواسطہ پاکستان سفر پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ،ذرئع کے مطابق یہ فیصلہ عالمی صورتحال کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا۔

دوسری طرف سعودی عرب نے بھی گزشتہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث جنوبی افریقہ سمیت سات افریقی ملکوں سے پروازوں کی آمد ورفت معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ جنوبی افریقہ ،نمبیاِ، زمبابوے، موزمیبق، بوتسوانا اور اسواتنیا اور لیسوتو سے پروازیں سعودی عرب آسکیں گی اور نہ ان ممالک کے لیے کوئی پرواز چلے گی۔

سعودی عرب نے سات مالک پر پابندی کے برعکس پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے اورسعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ ممالک سے سعودی شہریوں کے سوا کسی کو بھی برارہ راست یا بالواسطہ آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

انھوں نے واضح کیا کہ ممنوعہ ممالک سے آنے والے مسافروں نے ایسے کسی ملک میں 14 روز گزار لیے گئے ہوں جہاں سے سعودی عرب آنے کی اجازت ہے تو انہیں سعودی عرب میں داخل ہونے دیا جائے گا تاہم ان پر مقررہ صحت ضوابط نافذ ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی نئی شکل جنوبی افریقہ اور اور اس کے پڑوسی ملکوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہ ان دنوں اردن سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں رائج ڈیلٹا وائرس سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

پاکستان نے سعودی عرب کیلئے پروازیں بڑھانے کاآغاز کردیا

پاکستان سے براہ راست مسافروں کی سعودی عرب میں داخلے کے اجازت کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن وسیع کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ابتدائی طور پر ہفتہ وار 35 پروازیں چلائی جائیں گی جس میں جدہ، ریاض، دمام اور القصیم کے لیے فضائی آپریشن شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق یکم دسمبر سے پابندیوں میں نرمی کے اطلاق کے بعد آپریشن مزید وسیع کیا جائے گا۔ پروازوں میں اضافے کا فیصلہ طلب بڑھنے پر کیا جائے گا۔

پی آئی اے اعلامیہ کے مطابق یہ پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد کراچی لاہور، ملتان اور پشاور سے روانہ ہوں گی۔ کچھ کیٹیگریز میں قومی ایئرلائن کی کچھ پروازیں اس سے قبل بھی آپریٹ ہو رہی تھں۔

ترجمان نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یکم دسمبر سے روانہ ہونے والے مسافروں کو سعودی قوانین کے مطابق پانچ روز قرنطینہ کی شرط پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔

Comments are closed.