آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات، پی ٹی آئی امیدواروں کی فہرست


اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد آزاد کشمیراسمبلی کے انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے۔

وزیراعظم عمران خان کی منظور ی کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے امیدواروں کااعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کچھ نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے ایل اے 1 سے اظہر صادق ، ایل اے 2 سے ظفر انور، اور ایل اے 3 سے بیرسٹر سلطان محمود، ایل اے 4 سے چوہدری ارشد ، ایل اے6 سے علی شان سونی امیدوار ہوں گے ۔

ایل اے7 سے چوہدری انوار الحق ، ایل اے 8 سے ظفراقبال ملک ، ایل اے11 چوہدری محمد اخلاق اور ایل اے12 سے شوکت فرید کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ایل اے 14 سے میجرریٹائرڈ لطیف خلیق، ایل اے15 سے سردار تنویر الیاس ، ایل اے 18 سے سردار قیوم نیازی، ایل اے 19سے سردارارزش سدوزئی ، ایل اے 22 سے سردار صغیر چغتائی کو ٹکٹ ملا ہے۔

ان کے علاوہ ایل اے24 سے فہیم اختر ربانی اور ایل اے25 سے سردار گل خندان، ایل اے 26 سے میاں شفیق ، ایل اے27 سے سردار تبارک علی ، ایل اے 28 سے چوہدری شہزاد نے ٹکٹ حاصل کیا۔

ایل اے 29 سے خواجہ فاروق احمد ، ایل اے سے 30 محمد راشد، ایل اے 31 سے راجہ منصور خان ، ایل اے 33 سے دیوان علی خان چغتائی ، ایل اے 34 سے ریاض احمد ، ایل اے35 سے مقبول احمد ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ایل اے 36 سے حافظ حامد رضا ، ایل اے 37 سے محمد اکمل سرگالہ ، ایل اے 38 سے اکبر چوہدری، ایل اے 39 سے نازیہ نیاز ، ایل اے سے 40 سلیم بٹ ، ایل اے41 سے غلام محی الدین دیوان کو ٹکٹ مل گیا۔

ایل اے سے 42 عاصم شریف ، ایل اے سے 43 جاوید بٹ ، ایل اے 45 سے عبدالماجد خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

جن حلقوں میں ابھی ٹکٹ کا فیصلہ ہونا ہے ان میں ایل اے 5 ، ایل اے9 ، ایل اے 10 ، ایل اے 13 ، ایل اے 16 ، ایل اے 17 ، ایل اے 20 ، ایل اے 21 ، ایل اے 23 ، ایل اے 32 اور ایل اے 44 شامل ہیں۔

Comments are closed.