حریم شاہ نے دعا کی اپیل بھی کی تو کس مقصد کیلئے ؟

راولپنڈی ( ویب ڈیسک )مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کرکے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیاہے اور ویب سیریز ، راز ، سے ابتدا کی ہے۔

حریم شاہ نے اپنی آنے والی ویب سیریز راز کی کامیابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے اور وہ اس شعبہ میں کامیابی کیلئے پر امید ہیں کہتی ہیں میں تنقید اور ناکامی کیلئے بھی تیار ہوں کیونکہ اس سے بھی انسان سیکھتا ہے۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری میں ڈیبیو کیلئے بہت پرجوش ہیں، بس سب دعا کریں کہ یہ پروجیکٹ کامیاب رہے۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری کا پہلا تجربہ ہے، اگر کامیابی نہ ملی اور ناکامی بھی ہوئی تو کوئی مسلہ نہیں ہے کیونک ناکامی کامیابی کی جانب قدم ہے۔

حریم شاہ نے ویڈیو پیغا میں کہا ہے کہ اس ویب سیریز سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا، وقت کی پابندی سمیت ٹیم ورک کا پتا چلا ہے ۔

حریم شاہ کی وجہ شہرت ٹک ٹاک ویڈیوز ہیں، خاص کر سیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز سے انھیں شہرت ملی، ابھی چند دن قبلانھوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی شادی نہ کرنے کے حوالے سے دعویٰ کیاتھا کہ انھوں نے میری وجہ سے شادی نہیں کی۔

واضح رہے حریم شاہ کا تعلق ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی سے ہے وہ ایک مدرسہ سے دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا کی طرف چلی گئیں، ان کے والد بھی ان کے فیصلے سے رنجیدہ ہیں جس کاظہار کچھ عرصہ پہلے انھوں نے ویڈیو پیغام میں بھی کیا تھا۔

حریم شاہ نے اپنے والد کی ویڈیو دیکھ کر دکھ اور ندامت کااظہار ضرور کیا تھا تاہم جس وجہ سے ان کے والد صدمہ سے اس سے واپسی کی بجائے وہ نہ صرف سوشل میڈیا پر برقرار رہیں بلکہ اب اداکاری بھی شروع کردی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بیواؤں کا حق کھاکر جاتی امرا میں محل تعمیر کیے گئے جب کہ بیواؤں اور یتیموں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنیوالا گروپ بے نقاب ہوگیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جاتی عمرہ کی زمین پر شریف خاندان ناجائز قابض تھا، شاہی خاندان بیوہ کے حق پر بھی ہاتھ صاف کرنے سے باز نہ آیا، جاتی عمرہ میں زمین شاہی فرمان سے ٹرانسفر ہوئی جب کہ زمین واگزار کرانے کیلئے متعلقہ محکمے کو حکم دیا گیا۔

ایک مذہبی تنظیم کے احتجاج پر ان کاکہناتھاکہ ملک میں مذہبی نفرت پھیلا کر تفریق کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عوام کیجان و مال کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت کسی کو ریاست کا اختیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

Comments are closed.