سعودی خاتون کاطلاق بعد شوہر کے گھر کے سامنے جشن،آتشبازی

الریاض(شاہ جہاں شیرازی) سعودی عرب میں ایک خاتون نے طلاق کے بعد منفرد انداز میں جشن منایا، خاتون کے جشن منانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

خاتون نےسیاہ عبایہ پہن رکھا تھا اور اس نے سابق شوہر کے گھر کے سامنے آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنی خوشی کا اظہار سیٹیاں بجاتے ہوئے کرتی رہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے طلاق کا جشن منانے پر تنقید کی جبکہ کئی لوگوں نے ہمدردی کا بھی اظہار کیا،اردو نیوز کے مطابق
ایک صارف نے ٹوئٹرپر لکھا کہ یہ جشن پشیمانی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خاتون نے طلاق ملنے پر جس انداز سے خوشی کا اظہار کیا ہے یہ اس سے لگتا ہے کہ وہ مشکل میں تھی اور ا ب وہ خوش ہے۔

واضح رہے اس سے قبل ایک اور سعودی خاتون نے طلاق کا جشن شادی کا جوڑا پہن کر منایا تھا اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی.

Comments are closed.