اسلام آباد ،انقلاب ایران کی مناسبت سے ایرانی سفیر کا استقبالیہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )انقلاب ایران کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے مقامی ہوٹل میں استقالیہ کا اہتمام کیا ۔

تقریب سے خطاب میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا پاکستان اور ایران دو بردار ملک ہیں، دونوں کے مابین ستر برسوں سے سیاست، معیشت ،تجارت سمیت تمام شعبوں میں بہترین تعلقات قائم ہیں۔

انھوں نے کہا ان تعلقات کو کامیابی کے ساتھ آگے لیکر جارہے ہیں، ایران اور پاکستان اس خطے کے اہم رکن ممالک ہیں، ہمیں خطے میں امن کے قیام کیلئے دوطرفہ روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

مہدی ہنر دوست نے کہا خطے میں امن کے قیام کے زریعے آنے والے نسلوں کے مستقبل کو روشن بنایا جاسکتا ہے۔

مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا پاکستان اور ایران کے مابین گزشتہ ستر برسوں سے دوستانہ تعلق قائم ہیں تاہم انقلاب ایران کے بعد تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے ایران کو تسلیم کیا تھا۔ ایران نے ہر نازک وقت پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داود، وزیر مملکت علی محمد خان،سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ، فردوس عاشق اعوان،جنرل (ر) ناصر جنجوعہ ، رحمان ملک،اعظم سواتی سمیت بڑی تعداد میں سفارتی، سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔

Comments are closed.