پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 53 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 377 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 258 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 80 ہزار 944، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 406 کیسز سامنے آ چکے ہیں.

خیبر پختونخوا میں 74 ہزار 722، بلوچستان میں 19 ہزار 157، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 46 ہزار 579 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 730 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 164 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 66 ہزار 492 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 688 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں 5 ہزار 662، سندھ میں 4 ہزار 448، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 129، اسلام آباد میں 516، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 316 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

پاکستان میں سرمایہ کاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار 497 ہوگئی ہے۔

Comments are closed.