یوسف رضا گیلانی سے رابطے پر جہانگیر ترین کا موقف

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین نے واضح کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سے رابطے یا ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں.

سابق وزیر اعظم سے رابطہ کی خبروں کے ردعمل میں جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھا اورآج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیے میں نے ہمیشہ دل وجان سے محنت کی ہے اورمیں کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھا، آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔

سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی عمومی نشست (جنرل سیٹ) کے لیے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں جب کہ ان کے مدمقابل وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ہیں.

بعض میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیاتھا کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی حمایت کے لیے جہانگیرترین سے ملاقات کی ہے جس کے ردعمل میں جہانگیر ترین کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

Comments are closed.