غالب کا یوم پیداہش،ایوان صدر میں مشاعرہ

  1. اسلام آباد(ویب ڈیسک )عظیم سخن ور مرزا اسد اللہ خان غالب کے یوم پیدائش کے موقع پر ایوان صدر میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام "غالب نام آورم” کے عنوان سے مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔

مشاعرے میں ملک بھر سے نامور شعراء نے شرکت کی اور غالب کی زمین میں اپنا کلام پیش کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے تقریب کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

اپنے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عظیم المرتبت شاعر، بے مثال نثر نگار مرزا اسد اللہ غالب کی یوم ولادت کی مناسبت سے تقریب میں تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہااور تقریب کے لیے ایوانِ صدر کو منتخب کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا شکریہ اداکیا۔

صدر مملکت نے کہا غالب کی عظمت ، شاعری میں ان کی فضیلت ان کے مقام اور ان کے مرتبے سے کون واقف نہیں۔ اردو غزلوں کی تعداد بہت کم ہے مگر اس کے باوجود انھیں غزل کا سب سے بڑا شاعر تسلیم کیا جاتا ہے زندہ قومیں اپنے مشاہیر کے کمالات کا اعتراف کرتی ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ ہماری حکومت اپنی پْرعظمت علمی اور ادبی روایت اور ویژن کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرے، قومی اور عالمی منظرنامے پر اس سرمائے کو متعارف کرانے میں اپنا موٴثر کردار ادا کرے گی۔

Comments are closed.