جے یو آئی س کے قائدمولانا سمیع الحق کو گھر کے اندر قتل کردیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )راولپنڈی میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع کو گھر میں چھریوں کے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا گیا۔

راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے کارچوک کے قریب نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں نامعلوم ملزمان نے مولانا سمیع الحق کو بیڈ روم میں داخل ہوکر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

قاتلانہ حملے میں شدیدزخمی ہونے پر مولانہ سمیع الحق کو تشویشناک حالت میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں قائم ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

مولانہ سمیع الحق کی شہادت کی تصدیق ان کے قریبی ساتھی مولانہ احمد شاہ نے کی جبکہ بعد میں ان کے صاحبزادے حافظ حامد الحق نے تصدیق کی۔

ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ مولانہ سمیع الحق آج ہی نوشہرہ سے راولپنڈی آے تھے، مولانہ سمیع الحق کے قتل کی خبر کارکنوں کی بڑی تعداد نجی ہسپتال کے باہر جمع ہوگی تھی۔

سٹی پولیس آفیسر عباس احسن کا کہنا تھا کہ مولانہ سمیع الحق کو تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں قتل کیا گیا، معاملہ کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں، نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ جمع کیاجارہا ہے۔

ملزمان کی شناخت کے لیے عینی شاہدین سے بھی پوچھ گچھ کی جاے گی، صدر اور وزیراعظم سمیت مذہبی و سیاسی قائدین نے مولانہ سمیع الحق کے قتل پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مولانہ سمیع الحق کے بیٹوں کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر نے میت پوسٹ مارٹم کے بغیر آبائی علاقے اکوڑہ خٹک روانہ کردی، مولانہ سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کانٹر ٹیررازم سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مولانہ سمیع الحق کے قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت اور وجہ جاننے کے لیے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بھی تشکیل دی جاے گی۔

Comments are closed.