کیپٹن صفدر اڈیالہ جیل میں۔16لیگی رہنماوں کے خلاف مقدمات درج

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایوین فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل، جیل میں مجرم کو قیدی لباس بھی پہنا دیا گیا،16لیگی رہنماوں کے خلاق مقدمہ درج۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کل گرفتار کیاگیا تھا۔۔ رات سخت سکیورٹی میں نیب عدالت میں بسر کی۔۔ صبح ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے جج محمد بشیر کی عدالت پیش کیا گیا۔۔ عدالت نے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔

کیپٹن صفد کو اڈیالہ جیل میں قیدی وردی پہنانے کے بعد اے کیٹیگری دے دی گی ہے جیل مینول کے مطابق اے کیٹگری میں مجرم کو فریج، ٹی وی اور اخبارات کی سہولیات ملیں گی۔

جیل ذرایع کے مطابق کیپٹن صفدر نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کیا ہے، دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے کیپٹن صفدر کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی پر خلاف ورزیوں کی وجہ سے تین مقدمات درج کرلیے گے ہیں، تھانہ نیوٹاون، وارث خان اور سٹی میں درج مقدمات میں کیپٹن صفدر سمیت 200لیگی کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

راولپنڈی نیب نے کیپٹن رہٹائرڈ صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے 16 لیگی رہنماوں سمیت 200 لیگی کارکنوں پر نیب ٹیم سے مزاحمت کا مقدمہ درج کروا دیا

پولیس کے مطابق نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف فار ڈی جی نیب محمد سلیم نے تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 172 درج کراتے ہوے موقف دیا کہ چوہدری تنویر، خنیف عباسی، بریسٹر دانیال چوہدری، ملک ابرار، شکیل اعوان، راجہ خنیف مقبول احمد خان، راجہ مشتاق، سمیت 200 لیگی کارکنوں نے نیب کی ٹیم سے مزاحمت کی اور کارسرکار میں مداخلت کے مرتکب ہوے۔

پولیس نے نیب کے بیان کے مطابق مقدمہ درج کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے دوران ریلی نکالنے، نیب ٹیم سے مزاحمت کرنے والے لیگی رہنماوں اور کارکنوں پر درج مقدمات کی تعداد چار ہوگی۔

Comments are closed.