وزیراعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات، مصافحہ کرنے سے گریز کیا

فوٹو : ٹوئٹر

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث مصافحہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے دور دور سے حال پوچھا.

وزیراعظم کے دفتر سے جاری مختصر سی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وبا کے وقت وزیراعظم عمران خان اور مولانا طارق جمیل سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے رہنمائی کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں اہم بات یہ تھی کہ اس میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مصافحہ کرنے سے گریز کیا گیاملاقات میں کورونا وائرس کے حوالے سے سے اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مصافحہ کرنے اور دیگر جسمانی رابطے سے گریز کرنا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں ‘وزیراعظم اور مولانا طارق جمیل کے قوم کے نام پیغام میں کہا گیا کہ جب کسی علاقے میں وبا پھیل جانے کا خطرہ ہو تو مصافحہ کرنے سے گریز کریں.

ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس بات کی اجازت دینِ اسلام بھی دیتا ہے، اللہ تمام مسلمانوں کی حفاظت کرے، یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج اس حوالے سے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی.

Comments are closed.