امریکی وزیر خارجہ پومپیو سعودی عرب پہنچ گئے

فوٹو : ساجل،اے ایف پی

الریاض(ویب ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سعودی عرب پہنچ گئے،ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے ان کا استقبال نے کیا۔

ائرپورٹ پر سعودی عرب میں امریکی سفیر جان ابی زید اور سعودی وزارت خارجہ کے سیکرٹری برائے رائل پروٹوکول عزام بن عبدالکریم اور دیگر حکام بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

واضح رہے عراق میں مارے گئے ایران کے ملٹری کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔

دورے کے حوالے سےامریکی محکمہ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ پومپیو، شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلما ن اور وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے بات چیت کریں گے۔

ریاض روانگی سے قبل ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ  سعودی قیادت سے ایران کی طرف سے درپیش خطرے کے حوالے سے سکیورٹی امورپر بات چیت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ ایران کے ساتھ کسی بھی وقت بات کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم انہوں نے زور دیا کہ ایرانی حکومت کو اپنے رویے میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہوں گی۔

ریاض پہنچنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پومپیو نے کہا کہ عراق کے اڈوں پر امریکی فوجیوں پر ہونے والے ایران کے حملے برداشت نہیں کریں گے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے خبر دار کیا تھا کہ عراق میں امریکی فوجیوں پر ایران کے حملوں کا جواب دیا جائے گا۔

Comments are closed.