فیاض ملک پاکستان رائٹرزکلب کے صدر۔ فرخ نادیہ کنوینرمقرر

ریاض ( ابرار تنولی)پاکستانی صحافیوں ، ادیبوں اور شعراء کی تنظیم پاکستان رائٹرز کلب ریاض کے انتخابات میں سال 20۔2018کے لئے ممتاز ماہر تعلیم او رادیب پروفیسرفیاض ملک بلا مقابلہ صدر اور مایہ نازمعالجہ ، مصنفہ و ادیبہ ڈاکٹر فرخ نادیہ پاکستان رائٹرز کلب لیڈیزچپٹر کی کنوینر منتخب ہوگئے ۔

پاکستان رائیٹرز کلب ریاض کے الیکشن میں مقررہ تاریخ تک صدارت کے لئے پروفیسر فیاض ملک اورلیڈیزچپٹر کی کنوینرشپ کے لئے ڈاکٹر فرخ نادیہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائےتھے۔  الیکشن کمشنر پر وفیسر نادر عالم نے دو نوں کی بلا مقابلہ  کامیابی کا اعلان کیا ۔

پروفیسر فیاض ملک عر صہ سے پاکستان رائیٹرز کلب سے منسلک ہیں موصوف کا تعلق ادب سے ہے اورعرصہ پندرہ سال سے لسانیات کی تدریس سے وابستہ ہیں مقامی یونیورسٹی میں انگریزی کی تدریس کے ساتھ ساتھ موصوف بہترین شاعر۔ ادیب، مقرر اور لکھاری ہیں۔

اسی طرح ڈاکٹر فرح نادیہ ڈاکٹر ، فیملی فیزیشن اور ریڈیالوجسٹ کے ساتھ مصنفہ ، ادیبہ اور سوشل ورکر ہیں وہ ریاض میں ہی ایک نجی کمپنی فہد فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی ہیں ۔

پر وفیسر فیاض ملک اور ڈاکٹر فرخ نادیہ کی بلا مقابلہ انتخاب پر پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی و سماجی ، ادبی اور صحافتی حلقوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کو مبارک باد دی ہے اور پاکستان رائیٹر ز کلب کی ترقی و فعالیت کےلیے ان کے انتخاب کو نیک شگون قرار دیا ہے .

Comments are closed.