ملالہ اور عمران خان 2018 میں سب سے زیادہ پسند یدہ شخصیات

فوٹو/ فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورنوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 2018 میں دنیا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

اس حوالے سے برطانوی نیوز ویب سائٹ یوگو کی سالانہ جائزہ رپورٹ میں ملالہ یوسفزئی اس فہرست میں ساتویں نمبر پر جب کہ عمران خان 20 ویں نمبر پر موجود نظر آئے۔

اس فہرست میں مجموعی طور پر 20 خواتین اور 20 مرد حضرات شامل ہیں، جس کے نتائج کے لیے 35 ممالک کے 37 ہزار افراد سے آن لائن انٹرویو ز کئے گے۔

سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے مردوں کی فہرست میں مائیکرو سافٹ کیبانی بل گیٹس دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں جب کہ خواتین کی فہرست میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی براجمان ہیں۔

بل گیٹس کے بعد دوسرے نمبر پر سابق امریکی صدر براک اوباما، تیسرے نمبر پر معروف چینی اداکار جیکی چن اور چوتھے نمبر پر چین کے صدر شی جن پنگ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔

دوسری جانب خواتین کی فہرست میں دوسرے نمبر پر سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما اور تیسرے نمبر پر امریکی اداکارہ اوپرا ونفرے پسند کی جانے والی شخصیات قرار پائیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ تعریف وصول کرنے والی خواتین کی فہرست میں 14 خواتین ایسی تھیں جو ہالی وڈ، بالی وڈ، گلوکاری یا میڈیا انڈسٹری کی ہیں ان میں ایشوریا رائے بچن نے 11 ویں، پریانکا چوپڑہ نے 12 ویں اور دپیکا پڈوکون نے 13 ویں نمبر حاصل کیا۔

Comments are closed.