ریاض ،لیگی رہنما چوہدری بشیر کے بھائی کی یاد میں تعزیتی اجلاس

فوٹو : شاہ جہاں شیرازی

ریاض (زمینی حقائق ڈاٹ کام ) معروف کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما انجمن تنظیم آرائیاں انٹرنیشنل سعودی عرب کے مرکزی صدر چوہدری بشیر احمد کے چھوٹے بھائی چوہدری تنویر کی وفات کے حوالے سے گزشتہ دنوں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا.

تقریب میں سفارت خانہ پاکستان ویلفئیر اتاشی محمود لطیف پریس سیکرٹری مدثر چیمہ کے علاوہ کیمونٹی کے عمائدین نے شرکت کی اور چوہدری تنویر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اورلواحقین کو صبر جمیل  کےلیے دعا کی گئی.

اس موقعہ پر مکتبہ داراسلام کے مدیر عبدالمالک مجاہد نے سفر آخرت کے حوالے سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا فانی میں ہر جاندار چیز نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے  یہ دنیا عارضی ہے اور اللہ پاک انسان کو روزانہ اپنی جانب پکارتا ہے.

انھوں نے کہا کہ اللہ ہر چیز پہ قادر ہے اور اللہ ہی ہر چیز دینے والہ ہے اللہ پوری کائنات کو پیدا کرنے والہ ہے انسان کو رزق اور کامیابی دینے والی ذات بھی اللہ ہی کی ہے اس لئے اللہ کا خوف دلوں میں رکھیں اور اللہ تعالی کی عبادت کو معمول بنا ہیں تاکہ عارضی دنیا سے سفر آخرت کے لئے نیکیوں کی شکل میں سامان اکٹھا کیا جاسکے.

عبدالمالک مجاہد نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوں میں صدقہ جاریہ کو اپنا ہیں اور اس دنیا میں رہ کر ایسے نیکی کے کام کریں جس سے آپ کی آخرت بہتر ہوسکے.

تعزیتی اجلاس میں ڈاکٹر ریاض خواجہ، احسن عباسی،  امجد صدیقی،  قاضی اسحاق میمن،  محمد اصغر قریشی،  وسیم ساجد،  وقار نسیم وامق، سردار رزاق،  سردار نصیر،  چوہدری اسلم،  محمود باجوہ،  رانا خادم اور پاکستان انٹرنیشنل اسکول کے پرنسپل نعیم اختر شریک ہوئے.

ڈاکٹر ریاض چوہدری،الیاس رحیم،  ذکاءاللہ محسن اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی اور چوہدری بشیر احمد سے ان کے مرحوم بھائی چوہدری بشیر کی وفات پر تعزیت کی اور دعا مغفرت کی گئی، بے شک وطن سے دور ایسی نشست لواحقین کے صدمہ کو حوصلہ میں بدل دیتی ہے.

Comments are closed.