سعودی عرب میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے کھیلوں کے مقابلے

فوٹو : فائل

ریاض (شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب میں ان ڈور کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں سعودی شہریوں سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے باسکٹ بال،  فٹ بال اور کرکٹ میچز کھیلے اور اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے ایونٹ کو یادگار بنا دیا.

سعودی دارالحکومت ریاض میں مدن سپورٹس کی جانب سے ان ڈور ارکان سپورٹس سنٹر میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے جن میں 20 کرکٹ کی ٹیموں کے علاوہ 12 فٹ بال اور 20 باسکٹ بال ٹیموں نے شرکت کی.

ان ٹیموں میں سعودی اور پاکستانی کھلاڑیوں سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی اپنی پرفارمنس دیکھائی اور میچز کو یادگار بنا دیا.

ایک ماہ جاری رہنے والے ایونٹ میں فائنل میچز کے اختتام پر تقسیم انعامات کی پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں انڈسٹریل زون کے انچارج خالد السلام اور ارکان سپورٹس کے سی او محمد دبان نے کرکٹ کا فائنل جیتنے والی ٹیم بازی ٹریڈنگ، فٹ بال ٹیم سعودی سرائمکیس اور باسکٹ بال سعودین ٹیم میں ونر کپ،  میڈل اور کیش انعامات تقسیم کیے.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایونٹ آرگنائزر اور کھلاڑیوں نے کہا کہ اس ایونٹ سے انہیں بہت خوشی ہوئی ہے اور ان ڈور کھیلوں کے ذریعے نیا تجربہ ملا ہے ایونٹ آرگنائزر کا کہنا تھا کہ دارلحکومت ریاض کے علاوہ جدہ اور دمام میں بھی ان ڈور کھیلوں کے مقابلے جلد منعقد کیے جائیں گے.

ارکان سپورٹس سنٹر کے مارکیٹنگ مینجر اشفاق بٹ کا کہنا تھا کہ ارکان سپورٹس سنٹر اپنی نوعیت کا پہلا ایسا سنٹر ہے جو کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے جبکہ اب اسکا دائرہ کار ریاض سے بڑھا کر دمام اور جدہ تک پھیلایا جا رہا ہے جس سے مزید کھیلوں کو فروغ ملے گا اور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں گے.

Comments are closed.