جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے دوران بھگدڑ، 49افراد جاں بحق،197 زخمی

فوٹو : رائٹر

تہران(ویب ڈیسک) امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے  جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے دوران بھگدڑ مچنے سے49  افراد جاں بحق اور 197 زخمی ہوگئے۔

قاسم سلیمانی کی تدفین آج ان کے آبائی شہر کرمان میں ہو گی جس میں ایران کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے ہزاروں افراد شریک ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شدید رش کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 49 افراد جاں بحق اور 197 زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی 3 جنوری کی صبح بغداد ائیرپورٹ کے قریب امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد ایران اور امریکہ میں کشیدگی بھی جاری ہے.

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی کی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے سربراہ پیرحسین کولیوند نے تدفین کے دوران بھگدڑ مچنے کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’ بدقسمتی سے بھگدڑ کے نتیجے میں تدفین کے دوران ہمارے کچھ ہم وطن زخمی جبکہ کچھ ہلاک ہوگئے ہیں‘‘۔

حادثے سے سے قبل قاسم سلیمانی کے آبائی علاقے کرمان کی تدفین میں شریک لاکھوں افراد سے خطاب میں ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے کہا تھا کہ ہم ایک سخت انتقام لیں گے۔

اس دوران قاسم سلیمانی کی تدفین میں شریک افراد نے امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے اور ایرانی پرچم بھی لہرائے


قبل ازیں ایرانی فوجی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کا جسدِ خاکی تدفین کے لیے ان کے آبائی شہر کرمان پہنچایا گیا.

بھگدڑ میں بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت کے پیش نظر قاسم سلیمانی کی تدفین کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی.

Comments are closed.