امریکہ نے پاکستان کافوجی تعلیم و تربیت پراگرام بحال کردیا

فوٹو : فائل

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نے مشرق وسطیٰ میں الجھتے ہی پاکستان کیلئے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پراگرام دوبارہ بحال کردیا۔

اس حوالے سے امریکی نائب سیکریٹری ایلس ویلز ٹوئٹ پر پروگرام کی بحالی کی اطلاع دی ہے، جب کہ ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پراگرام دوبارہ بحالی کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا.

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ ترجیحات کے حوالے سے فوجی تعاون اور امریکی قومی سلامتی کو مضبوط کرنے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کیلئے بین الاقوامی فوجی تعلیم و تربیت پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ڈونلڈ ٹرمپ نے پروگرام بحالی کی تو ثوثیق کی، ایلس ویلز نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے مجموعی امریکی فوجی امداد بدستور معطل رہے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ 10 برس سے پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا پروگرام ’ آئی ایم ای ٹی‘ ایک سال سے معطل تھا.

صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان رواں سال ہونے والی ملاقاتیں رنگ لے آئیں اور ٹریننگ پروگرام میں پاکستان کی شرکت پر عائد پابندی اُٹھالی گئی۔

پروگرام میں پاکستان کی شرکت بحال کرنے کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے درمیان رواں سال ہونے والی ملاقاتوں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں گرمجوشی کو ظاہر کرتا ہے۔

واشنگٹن، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے اس کے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں مدد اور سہولت فراہم کرنے پر بھی پاکستان کا معترف ہے۔

انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام امریکی محکمہ خارجہ کے زیر انتظام منعقد کیا جاتا ہے۔

یہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی تقریباً 2 ارب ڈالر کی فوجی امداد پروگرامز کا ایک چھوٹا حصہ ہے، یہ امداد جنوری 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اچانک جاری کیے گئے حکم کے بعد معطل کردی گئی تھی

Comments are closed.