پنجاب، 31 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت متعدد کمشنرز اور سیکرٹریز تبدیل

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے 31 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سمیت صوبے کے کمشنر اور متعدد سیکرٹریز کے تبادلوں کی منظوری دیدی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت علی کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری، علی مرتضیٰ کو سیکرٹری آبپاشی، مومن آغا کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور بابر حیات تارڑ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کرنے جبکہ کمشنر لاہور بلال آصف لودھی کو تبدیل کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

سیف انجم کو کمشنر لاہور، ندیم محبوب سیکرٹری ہاؤسنگ، ظفر نصراللہ کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کیپٹن ریٹائرڈ محبوب کو کمشنر راولپنڈی اور طاہر فاروق کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

فرح مسعود کو کمشنر سرگودھا، شان الحق کو کمشنر ملتان، عمران سکندر کو سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب، ارم بخاری کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی، نبیل اعوان کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ، عرفان میمن کو ڈی جی فوڈ پنجاب، عشرت حسین کو کمشنر فیصل آباد اور چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ کو تعینات کرنے کی منظوری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ادھر آئی جی پنجاب نے 19 افسران کے تقرر اور تبادلے کر دیئے ہیں۔ عمر سعید ملک کو ڈی پی او اوکاڑہ، تعینات جہانزیب نذیر کو بٹالین کمانڈر لاہور، محمد حسن کو ڈی پی او جھنگ، عطا الرحمان کو ایس پی انوسٹی گیشن ون پنجاب، قدوس بیگ کو ڈی پی او بہاولنگر، محمد انور کو اے آئی جی ایڈمن، سید ندیم عباس کو ڈی پی او مظفر گڑھ، صادق علی کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن لگا دیا.

محمد صہیب کو ڈی پی او بہاولپور، منتظر مہدی کو ڈی پی او رحیم یار خان، عامر تیمورکو ایس پی سپیشل برانچ، حبیب اللہ خان کو کلوز ٹو سی پی او، عمارہ اطہر کو ڈی پی او سرگودھا، حسن مشتاق سکھیرا کو پی ایس او ٹو آئی جی، عبدالقادر کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک، شہزاد ندیم کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ اور محمد عاصم کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کے 31 ڈپٹی کمشنرز کے تقرروتبادلے کیے گئے ہیں ، ڈی سی اٹک عشرت اللہ خان نیازی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ان کی جگہ علی قمر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ عثمان علی ڈی سی اوکاڑہ ہونگے، ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کو او ایس ڈی کر سہیل اشرف کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد عمر کو تبدیل کر کے ڈی سی میانوالی تعینات کیا گیا ہے، محمد وحید اصغر ڈپٹی کمشنر نارووال کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے، مہر شاہد زمان ڈپٹی کمشنرنارووال ہونگے۔ ڈی سی چکوال عبدالستار کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، زمان وٹو ڈپٹی کمشنر چکوال بن گئے.

آسیہ گل ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، عبداللہ نیئر شیخ ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ اشفاق احمد ڈپٹی کمشنر خانیوال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، آغا ظہیر عباس شیرازی ڈپٹی کمشنر خانیوال بن گئے ہیں، احتشام انور ڈپٹی کمشنر ساہیوال کو او ایس ڈی بنا کر عہدہ ذیشان جاوید کو دیدیا گیا۔

اظفر ضیا ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کیے گئے ہیں، عرفان علی خان ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، وقاص راشد کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان سے تبدیل کر کے ڈی سی وہاڑی تعینات کی گیا ہے۔ طاہر فاروق ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کیے گئے ہیں۔ جمیل احمد ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا.

امجد شعیب خان ترین ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ بن گئے ہیں، ڈی سی چنیوٹ امان انورقدوائی کو او ایس ڈی بنایا گیا، محمد ریاض ڈپٹی کمشنرچنیوٹ بن گئے ہیں، ڈی سی راجن پور محمد افصل ناصر خان ڈپٹی کمشنر راجن پور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ان کی جگہ ذوالفقارعلی ڈپٹی کمشنر راجن پورتعینات کیے گئے ہیں۔

18 پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کر دیئے گئے، سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو تدبیل کیا گیا ہے، محمد فاروق مظہر کو ڈی آئی جی ٹریفک سے تبدیل کر کے آرپی او شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے، سہیل حبیب ساجد کو آر پی او شیخوپورہ سے تبدیل کرکے آر پی او راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔

آر پی او بہاولپور عمران محبوب کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی ڈی اینڈ آئی لگا دیا گیا، فیض احمد کو آرپی او بہاولپور تعینات کردیا گیا، احسان طفیل کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور لگادیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کو بھی تبدیل کر دیا گیا انہیں ڈی آئی جی سٹبلشمنٹ لگایا گیا.

احسن یونس کو سی پی او راولپنڈی تعینات کیا گیا، فیصل رانا کو ڈی آئی جی لاجسٹک تعینات کیا گیا ہے، گوہر مشتاق کو ڈی پی او گوجرانوالہ بنا دیا گیا، سہیل چودھری کو سی ٹی ڈی سی سے تبدیل کر کے سی پی او فیصل آباد تعینات، جبکہ رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور لگا دیا گیا۔

Comments are closed.