پاک فضائیہ کی مشق، تمام اقسام کے جنگی طیاروں نے حصہ لیا

فوٹو : پی اے ایف

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاک فضائیہ نے ایک اعلیٰ سطح کی آپریشنل مشق کا انعقاد کیا جس میں تینوں ریجینل کمانڈز کے تمام آپریشنل ائیر بیسز نے حصہ لیا۔

https://twitter.com/YB0oCEr6xGiHDs5/status/1200317344733634560

پاک فضائیہ کے تمام اقسام کے جنگی طیاروں فورس ملٹی پلائیرز اور خصوصی دستوں نے مختصر وقت میں جارحانہ حکمتِ عملی کی بڑے پیمانے پر مشق کی.

پاک فضائیہ کے جانبازوں کو اس مشق کے ذریعے پاک فضائیہ کی جارحانہ صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملا، جس میں آپرشنل ائر بیسز کی شرکت کو بھی یقینی بنایا گیا تھا.

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابقاس مشق میں خصوصی طور پر پاک فضائیہ کے تمام اقسام کے جنگی طیاروں فورس ملٹی پلائیرز اور خصوصی دستوں کو شامل کیا گیا ۔

یاد رہے پاکستان فضائیہ اپنی پیشہ وارانہ مہارتوں کے باعث دنیا بھر میں ایک مقام کی حامل ہے اس کا حالیہ عرصہ میں فروری 2019 میں بھارت کے خلاف ایکشن دیکھا گیا.

بھارت کی جانب سے بالاکوٹ میں جارحیت کی کوشش کا  ایل او سی پر بھر پور جواب دیا گیا جس میں 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے مار گرائے اور پائلٹ ابھیندن کو گرفتار کیا گیا.

Comments are closed.