لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو وزیراعظم عمران خان نے نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کردیا۔

نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کے حوالے سے وزارت دفاع نے سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کی تھی، سمری میں 4 نام تجویز کئے گئے تھے، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا مضبوط امیدوار تھے.

وزیراعظم عمران خان نے تجویز کردہ ناموں پرغور کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس ا?ف اسٹاف کمیٹی مقرر کردیا۔ جنرل ندیم رضا27 نومبرکوعہدیکی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

جنرل ندیم رضا نے انفنٹری کی 10 سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ رہے جب کہ جنوبی وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کی کمان کرچکے ہیں، جنرل ندیم رضا 27 نومبرکوعہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

جنرل ندیم رضا دسمبر دوہزارسولہ میں کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے، وہ اگست دوہزار اٹھارہ سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر تعینات تھے۔

گذشتہ سولہ سالوں کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی میں سے دس چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا گزشتہ سال اگست میں چیف آف جنرل اسٹاف بنے تھے جو آرمی چیف کے بعد دوسرا اہم ترین عہدہ ہے، انہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔

یاد رہے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات 27 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔ انھوں نے نومبر 2016 میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمانڈ سنبھا لی تھی، وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پاک فوج کے 14ویں افسراور 17ویں چیف تھے۔

Comments are closed.