اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا کل ملک گیر جلسے جلوسوں کااعلان


فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے ایک دن پہلے احتجاج ختم کرنے کے بعد کل پھر ملک بھر میں جلسے اور جلوسوں کا اعلان کر دیا۔

رہبر کمیٹی میں جے یو آئی ف کے اہم رہنمااکرم خان درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل پورے ملک میں جلسے جلوس ہونگے، عمران خان اخلاقی طور پر وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوں۔

انھوں نے کہا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ میں عدالتوں کے پیچھے چھپنے کا معاملہ ختم ہوا، الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے بعد عمران خان کی پارٹی ختم ہو جائے گی۔

سابق وزیراعلی ٰ کے پی کے اکرم درانئی کاکہنا تھا کسان، تاجر، ڈاکٹر سب احتجاج کر رہے ہیں، دھرنے کا مقصد اور فائدہ جلد عوام کے سامنے آجائے گا، شہباز شریف جلد ہی وطن واپس آئیں گے۔

اکرم درانی نے کہانواز شریف بیمار بیوی کو چھوڑ کر وطن واپس آئے، بیماری پر گپ شپ لگائی جا رہی ہے، بہت سے لوگ ابھی ٹی وی پر بیٹھ کر بیماری پر واویلا کر رہے ہیں۔

اکرم درانی کا کہنا تھا عوام کو جلد ہی خوشخبری ملے گی، تمام ادارے حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں تاہم انھوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کل احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعددوبارہ کیوں احتجاج شروع کیاجارہاہے۔

Comments are closed.