مسلم لیگ ن کے 100 ایم پی اے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی


فوٹو : فائل

لاہور(ویب ڈیسک) حمزہ شہباز کے حامی 100 ارکان پنجاب اسمبلی نے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنانے احتجاجاً قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دئیے ۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ ماضی کی روایت کی برقرار رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے.

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک ندیم کامران ، سمیع اللہ خان، اقبال گجر اور ذیشان رفیع نے 100 ارکان کے استعفے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادیئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما ملک ندیم کامران نے کہا کہ حکومت نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر کی ہے.

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو صوبائی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنانے کے پیچھے وزیر اعظم کی مداخلت ہےاور پنجاب اسمبلی کے معاملات میں یہ مداخلت ناجائز ہے۔

Comments are closed.