مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کا استعفیٰ لئے بغیردھرناختم کرنیکااعلان


اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ لئے بغیر ہی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، اب تک ہر روز کے خطاب میں وہ یہ دعویٰ کرتے رہے تھے کہ وزیراعظم کا استعفیٰ لئے بغیریہاں سے نہیں اٹھیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے آ ج اسلام آباد میں دھرنا کے شرکاء سے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہم نے حکومت کے خلاف ایک نئے محاذ پر جانے کا اعلان کر دیاگیا ہے، دو ہفتوں سے ایک قومی سطح کا اجتماع تسلسل کے ساتھ ہوا، ہماری قوت یہاں پر جمع رہی ہے۔

انھوں نے کہا ہمارے دیگر کارکنان یہاں دھرنے میں شریک افراد کے تعاون کے منتظر ہوں گے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سڑکوں پر موجود اپنے ساتھیوں کے پاس جائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ یہ دیوار ہل چکی ہے اس کو ایک دھکا دینے کی ضرورت ہیں، ہم اگلے مرحلے میں اس دیوار کو گرادیں گے۔ اب ہم شہروں کے اندر نہیں بلکہ باہر شاہراہوں پر بیٹھیں گے، جس طرح ہم یہاں پر امن تھے اگلے محاز پر بھی پرامن رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کے خطاب سے قبل مولانا عطاء الرحمان نے اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پلان بی پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اہم شاہراہوں کو بلاک کیا چکا ہے جبکہ بلوچستان میں چمن کوئٹہ شاہراہ پردھرنا دیا گیا ہے۔

مولاناعطاء الرحمان نے کہا کہ کل دوپہر دو بجے سے خیبرپختونخوا کو راولپنڈی سے ملانے والے اہم شاہراہوں کو بند کیا جائے گا جب کہ پنجاب میں بزدار شاہراہ کو بھی بند کیا جائے گا، شاہراہ ریشم کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا اب لوئر دیر میں چکدرہ چوک، انڈس ہائی وے کو بھی بند کریں گے،مولانا راشدسومرو نے کہا کہ کارکن کل دوبجے سے پہلے پر ان مقامات پر پہنچیں لیکن ہرگزڈنڈے نہ اٹھائیں۔

یمبولینس کوراستہ دیں، کل سے کراچی میں حب ریورروڈ، سکھر میں موٹر وے، گھوٹکی سیپنجاب میں داخل ہونیوالی شاہراہ اور کندھ کوٹ سے پنجاب میں داخل ہونیوالے راستے کوبندکردیاجائیگا۔

Comments are closed.