بلوچستان اور فاٹا پیپلز پارٹی کے دباوٴ میں نہ آئے، عمران خان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں آصف زرداری اور نواز شریف سے ہاتھ ملانا ایسا ہے جیسے میں 21 سال کی مافیا کیخلاف جدوجہد کو ختم کر دوں۔

بنی گالہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے اجلاس کے میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا اور بلوچستان احساس محرومی کا شکار رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان اور ڈپٹی چیئرمین فاٹا سے ہونا چاہیے۔

عمران خان نے کہا بلوچستان اور فاٹا پیپلز پارٹی کے دباوٴ میں نہ آئے۔ ہم نہ پیپلز پارٹی اور نہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف بھی نواز شریف کی طرح اقامہ اور منی لانڈرنگ کر رہا ہے۔ پاکستان کا وزیرِ خارجہ 16 لاکھ روپے ماہانہ دبئی کی ایک کمپنی سے تنخواہ لے رہا ہے۔

انھوں نے کہا چیف جسٹس صاحب سے اپیل کروں گا کہ وزیرِ خارجہ کے کیس کی سماعت نہیں ہو رہی، یہ ایک قومی سیکیورٹی ایشو ہے۔

Comments are closed.