وزیراعظم عمران اور امریکی صدر میں رابطہ، مقبوضہ کشمیر پر بات کی


اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر اور خطے میں امن کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے وائٹ ہاو¿س نے بھی وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کی ہے۔

وائٹ ہاو¿س کے ڈپٹی پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدرٹرمپ نے کشمیر میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاک بھارت باہمی مذاکرات پر زور دیا۔

یاد رہے کہ بھارت نے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے ا?رٹیکل کو اپنے ا?ئین سے نکال دیا تھا اور وہاں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

دوسری طرف وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آج ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مختلف ممالک کے سربراہان سے مسلسل رابطے کر رہے ہیں اور آج انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی اور خطے کی صورتحال اور امن کو لاحق خطرات پر پاکستانی نقطہ نظر آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ افغانستان کی صورتحال اور امن کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیرخارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان میں امن اور بہتری کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا پی 5 کے پانچ اراکین میں چار کے ساتھ براہ راست رابطہ ہو چکا ہے

شاہ محمود قریشی نے کہا کوشش کی جا رہی ہے کہ فرانس سے بھی رابطہ کرکے پاکستان کا موقف بیان کیا جائے۔

Comments are closed.