کشمیر کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑیں گے،بلاول بھٹو زرداری

مظفرآباد ( زمینی حقائق) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مودی کے ہاتھ گجرات کے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں۔

مظفرآباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق پر تاریخی حملہ کیا گیا۔

مودی کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دینے کے بجائے اس کا مقابلہ کرنا چاہیئے تھا۔ بدقسمتی ہے پاکستان نے 2 بار مودی کو الیکشن جیتنے کی مبارکباد دی۔

انھوں نے کہا گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بن چکا، کشمیر کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑیں گے.مودی کا اصل چہرہ پہلے ہی دنیا کے سامنے لایا جانا چاہیئے تھا۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا میرے نانا نے کشمیر پر ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا کہا تھا کشمیر کے حوالے سے ہماری بھی یہی پالیسی ہے ہم کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے آصف زرداری کو نماز عید نہیں پڑھنے دی، ہمیں جب کشمیر کاز کا بیان دینا تھا اس وقت مریم نواز کو گرفتار کیا اور
عید کی رات خاتون سیاستدان کو گرفتار کیا گیا۔

عمران خان کی انا کی وجہ سے کشمیر سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بلاول کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدام اقوام متحدہ پرحملہ ہے،اب کشمیریوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے، کشمیر کےلیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑیں گے۔


Comments are closed.