کوئٹہ, پشتون آباد کی مسجد میں دھماکہ، 2افراد جاں بحق، 15 زخمی

کوئٹہ(ویب  ڈیسک)کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد جاں بحق جب کہ 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد  میں نمازہ جمعہ کی ادائیگی سے کچھ دیر قبل ہوا۔

مسجد کی انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ نماز جمعہ کا وقت 2:45 بجے تھا جب کہ دھماکا 1:15 بجے ہوا اور اس وقت 30 سے 40 افراد مسجد میں موجود تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے مسجد کے اندرونی حصے کو  شدید نقصان پہنچا۔

ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ نے دھماکے میں 2 افراد شہید اور 15 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Comments are closed.