راولپنڈی میں موسلادھاربارش اور ژالہ باری، سڑکوں پر پانی جمع

راولپنڈی(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں موسلادھار بارش اورژالہ باری نے ہر طرف جھل تھل کردیا، اہم شاہراہوں پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

آج جمعرات کی شام شروع ہونے والی موسلادھار بارش نے راولپنڈی کے نکاسی آب کے ناقص انتظام کا پول کھول دیا۔

جی ٹی روڈ، مری روڈ، مال روڈ، ڈھوک سیداں روڈ، ائیرپورٹ اور راول روڈ پر بارشی پانی جمع ہوگیا جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔

متعدد علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری سے گرمی کی شدت میں واضح کمی ہوئی، جبکہ بارش سے بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہواگھروں، بازاروں مارکیٹیوں میں بجلی گھنٹوں بند رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی اسلام آباد اور مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔

Comments are closed.