ملک کے مختلف ایئر پورٹس سے 31 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ 

فائل:فوٹو کراچی :قومی ایئر لائن میں جاری بحران کی وجہ سے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف ایئر پورٹس سے 31 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کراچی سے اندرون ملک کے مختلف ایئر پورٹس کی 13 پروازیں منسوخ کی گئی…

حالات ہم نے بگاڑے بھی خود ہی ہیں ٹھیک بھی خود ہی کرنے ہیں،نوازشریف

فائل:فوٹو  دبئی : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 4 سال بعد آج وطن واپسی کے لیے دبئی ایئر پورٹ پہنچ گئے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم 9 مئی والے نہیں ہم 28 مئی والے ہیں۔ بہت ہی اچھا ہوتا کہ آج 2017 کے مقابلے میں حالات بہتر ہوتے، دکھ کی بات ہے کہ…

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا،نامعلوم مقام پر منتقل

فوٹو: فائل پشاور: تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا،نامعلوم مقام پر منتقل،پولیس نے کامران بنگش کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا. پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو…

سونے کے زیورات اور آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی عائد

فائل:فوٹو ریاض :سعودی عرب میں سونے کے زیورات اور آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق پابندی سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ اور وزیرِ داخلہ کی جاری کی گئی ہدایات پر لگائی گئی ہے۔ سعودی وزیرِ داخلہ…

سی پیک پاک چین دوستی کی ایک اہم مثال ہے،نگران وزیراعظم

فائل:فوٹو بیجنگ : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکہناہے کہ سی پیک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، سی پیک بی آر آئی کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے،دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں سے علاقائی امن کو فروغ ملے گا، سی پیک میں گوادر کو مرکزی حیثیت…

ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی

فوٹو: کرک انفو بنگلورو: ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی،اچھا سٹارٹ ملنے کے باوجود کپتان بابراعظم سمیت دیگر بیٹرز غیرذمہ دارانہ شاٹس کھیل کر اپنی وکٹیں گنواتے رہے. پاکستانی اوپنرز نے 368 کے بڑے ہدف کے…

جنگ 14 ویں روز میں داخل،غزہ پر بمباری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 3800 ہو گئی

فائل:فوٹو غزہ: اسرائیل فلسطین جنگ 14 ویں روز میں داخل،غزہ پر بمباری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 3800 ہو گئی جبکہ 13 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ طاقت کے نشے میں مبتلا اسرائیل نے غزہ پر موت کی چادر پھیلا دی ۔…

عام انتخابات ،فوجی عدالتوں میں ٹرائل سمیت دیگر اہم کیسز سماعت کے لئے مقرر

فائل:فوٹو اسلام آباد:چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل کمیٹی کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل اور عام انتخابات کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کردیا. عدالت نے مقدمے کے…

پاکستانی طیارہ غزہ کیلئے امداد لیکر مصر پہنچ گیا

فائل:فوٹو قاہرہ :غزہ کے لیے پاکستان کی انسانی امداد العریش انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئی۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستان سے81 ٹن انسانی اور طبی امداد لے کر خصوصی طیارہ مصر پہنچا ہے۔ رپورٹس کے مطابق العریش…

عمران خان پرفردجرم عائد کرنے کےلئے الیکشن کمیشن سے پروڈکشن آرڈر جاری

فوٹو: فائل اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرفردجرم عائد کرنے کےلئے الیکشن کمیشن سے پروڈکشن آرڈر جاری کردیا گیا،الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران…

فضائی جنگجو جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

فوٹو : فائل راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کثیر الملکی فضائی مشقوں کا دورہ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا فضائی جنگجو جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف کا کہنا ہے ائیر وار فئیر میں مشترکہ مقاصد کے حصول…

سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپیں،سرغنہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

فوٹو: فائل راولپنڈی: شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپیں،سرغنہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گڑیوم میں جھڑپ کے دوران 6 دہشتگرد…

وکیل شیر افضل مروت کی ایک پھر لڑائی ہوگئی

فائل:فوٹو اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کی ایک بار پھر لڑائی ہوگئی اور اس بار وہ ایک شہری سے الجھ پڑے۔ شیر افضل کی سپریم کورٹ گیٹ کے باہر شہری سے ہاتھا پائی ہوئی۔ شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ میں اس…

آئی ایم ایف کا یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر اظہار تشویش

فائل:فوٹو اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا…

ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ شدت اختیار کر گیا،شہری پریشان

فائل:فوٹو اسلام آباد:ملک بھر میں شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر کا سامنا ہے لیمینیشن میٹریل نہ ہونے کے سبب پاسپورٹس کا بیک لاگ شدت اختیار کر گیا۔ پاسپورٹ آفس میں لیمینیشن پیپر کی شدید قلت کے باعث پچھلے 14 دنوں سے درخواستوں کے انبار…

ایون فیلڈ اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور

فائل:فوٹو اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس آنے پر گرفتار نہ کیا جائے اور…

غزہ میں 20امدادی ٹرک جمعہ کے روز تک پہنچنے توقع ہے،امریکی صدر

فائل:فوٹو واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کاکہنا ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے رفح کراسنگ کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ غزہ کے لیے انسانی امداد کے 20 ٹرکوں کی پہلی کھیپ کو گزرنے کی اجازت دی جا سکے۔ کراسنگ کے آس پاس کی سڑک کو مرمت…

شیخ رشید احمد کو پولیس بازیاب نہ کر سکی،عدالت نے 26 اکتوبر تک مزید مہلت دیدی

فائل:فوٹو راولپنڈی: لاپتہ ہونے والے مغوی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو پولیس بازیاب نہ کر سکی،عدالت نے 26 اکتوبر تک مزید مہلت دیدی، لاپتا ہونے کے کیس میں عدالت نے پولیس کو 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیر…

چیف جسٹس کاعام انتخابات اور فوجی عدالتوں کے کیس مقرر کرنے کا عندیہ

فائل:فوٹو اسلام آباد:سپریم کورٹ میں بڑے کیسز کی سماعت کا فیصلہ ہوگیا، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے عام انتخابات اور فوجی عدالتوں کے کیس مقرر کرنے کا عندیہ دیدیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون پر فیصلے تک اہم مقدمات کی سماعت نہیں ہو رہی…

بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرادیا، کوہلی کی سنچری، پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن

فائل:فوٹو اسلام آباد: بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرادیا، کوہلی کی سنچری، پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، ورلڈ کے اہم میچ میں انڈیا نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا مسلسل چوتھا میچ جیت لیا۔ بھارت اس فتح کے بعد نیوزی لینڈ سے بہتر…