تحریک انصاف کو8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کااین اوسی مل گیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: تحریک انصاف کو8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کااین اوسی مل گیا،تاہم ماضی میں بھی پہلے این او سی جاری ہوئے پھر منسوخ ہوتے رہے ہیں نئی صورتحال کیا ہوگی یہ وقت پر واضح ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر بمقام کو پسول روڈ متصل جی روڈ سنگجانی پر جلسے کے لیے این او سی جاری کردیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں 41 مختلف شرائط بھی عائد کردی.
تحریک انصاف کو بمقام کو پسول روڈ متصل جی روڈ سنگجانی جلسے کی اجازت دے دی گئی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کے لیے باضابطہ روٹ پلان بھی جاری کر دیا گیا۔
خیبرپختونخواہ، پنجاب سے بذریعہ موٹر وے آنے والوں کے الگ نقشہ جاری جبکہ پنجاب سے بذریعہ جی ٹی روڑ آنے والے کارکنان کے لیے الگ روٹ جاری کیا گیا۔
اس کے ساتھ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری ہوا نوٹیفکیشن کے مطابق دوران جلسہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
جلسے کا آغاز 4 بجے جبکہ اختتام شام 7 بجے تک ہوگا،جلسے کی اجازت ہوگی تاکہ کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہ ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اجازت صرف 8 ستمبر کے لیے ہے منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے، آرگنائزر جلسے کی انٹرنل سیکورٹی کے ذمہ دار ہونگے،ریاست مخالف یا مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہ ہوگی۔
Comments are closed.