ذوالفقار علی بھٹو،ارشد ندیم،مراد سدپارہ، فریحہ پرویز، سمیت 104شخصیات کواعزازات دینےکی منظوری

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":[],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}
53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: ذوالفقار علی بھٹو،ارشد ندیم،مراد سدپارہ، فریحہ پرویز، سمیت 104شخصیات کواعزازات دینےکی منظوری، صدر آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پرپاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی اورغیرملکی افراد کو اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی.

کھیل کے میدان میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز ، مراد سدپارہ کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا ۔۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر حسین بلوچ کو ستارہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اعزازات 23 مارچ 2025 کوخصوصی تقریب تقسیم اعزازات میں عطا کیے جائیں گے.

صدرمملکت نےخدمات عامہ کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کو نشان پاکستان عطا کرنے کی منظوری دی، کھیل کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی گئی.

ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشان امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔۔ پرنس عبد العزیز بن سلمان السعود کو ہلال پاکستان عطا کیا جائے گا.

سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عامر حفیظ ابراہیم کو ہلال امتیاز ، ڈاکٹر غلام محمد علی اور سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کو ستارہ امتیاز جبکہ ڈاکٹر سارا قریشی ، ڈاکٹر رفیع الدین اور پروفیسر ڈاکٹر عثمان قمر کو تمغہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی گئی.

تعلیم کے شعبے میں سعدیہ رشید کو ہلال امتیاز ، ضیاء الحق، ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین اور سید اظہر حسین عابدی کو ستارہ امتیاز، برکت شاہ، عبد الرشید کاکڑ اورعنیقہ بانو کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی عطا کیا جائے گا.

شعبہ طب میں پروفیسر ڈاکٹر شہریار اورڈاکٹرزریاب سیٹنا کو ہلال امتیاز، ڈاکٹر عاکف اللّٰہ خان، ڈاکٹر سید عابد مہدی کاظمی اور اکرام اللّٰہ خان کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا، فنون کے شعبے میں کالن ڈیوڈ کو ستارہ امتیاز ، ارشد عزیز ملک، بختیار احمد اور بیرسٹر ظفر اللہ کو تمغہ امتیاز عطا کیا جائے گا.

فریحہ پرویز ، حامد رانا ، شیبا ارشد اور نوید احمد بھٹی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا ۔۔ادب کے شعبے میں جاوید جبار کو ہلال امتیاز، سلمان اعوان ، ظفر وقار تاج اور منیزہ شمسی کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا.

سید جواد حسین جعفری کو تمغہ امتیاز جبکہ عنبرین حسیب کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا، کھیل کے شعبے میں مقصود احمد ، عماد شکیل بٹ ، رحمٰن اشتیاق اور میر نادر خان مگسی کو تمغہ امتیاز ، عامر اشفاق کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی عطا کرنے کی منظوری دی گئی ہے.

سماجی خدمات اور خدمت خلق کے شعبے میں میاں عزیز احمد، ہنید لاکھانی، ثناء ہاشوانی اور سفیناز منیر کو ستارہ امتیاز جبکہ خواجہ انور مجید اور حسین داؤد کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی گئی.

ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز میں سید عمران علی شاہ ، ناظم الدین فیروز ، امتیاز حسین ، عدنان نیاز ، زاہد احمد غریب اور سید اسد حسین زیدی کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا ۔۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا ، ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ اورعمر فاروق کو ہلال امتیاز عطا کیا جائے گا.

ڈاکٹر روبابا خان بلیدی ، ڈاکٹرحامد عتیق سرور، وقاص الدین سید ، جمیل احمد ، ایاز خان ، احمد اسحاق جہانگیر اور عرفان نوازمیمن کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا۔سید شکیل شاہ، اشہد جواد ، رباب سکندر ، محمد یوسف خان ، کارڈینل جوزف کاؤٹس ، ریحان مہتاب چاولہ ، ریئر ایڈمرل تنویر اور عامر محمود لاکھانی کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا.

بہادری کے اعتراف میں سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید ، سپاہی محمد آصف شہید ، ایس پی محمد اعجاز خان شہید ، ڈی ایس پی سردار حسین شہید ، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ، ایل ایچ سی محمد فاروق شہید ، ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ، اللّٰہ رکھیو نندوانی، کانسٹیبل جہانزیب اور کانسٹیبل ارشاد علی شہید کو ہلال شجاعت بعد از وفات عطا کیا جائے گا.

ملک سبز علی شہید اور کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ انجم کو ستارہ شجاعت سے نوازا جائے گا ۔ملک محمود جان شہید ، سعید خان ، سمیع اللہ خان شہید ، صاحب خان اور ڈاکٹر شفیع محمد بزنجو کو تمغہ شجاعت،،پرنس عبد العزیز بن سلمان السعودکو ہلال پاکستان ، فوچی ہنگ اور محمد سیف السویدی کو ہلال قائد اعظم عطا کیا جائے گا.

ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ الكسبی اور انجینئر عبد اللہ السواہا کو ستارہ پاکستان سے نوازا جائے گا ۔۔ حیدر قربانوف اور ڈاکٹر کرسٹین شموٹزر کو ستارہ قائد اعظم عطا کرنے کی منظوری دی گئی ہے.

لوکاس ووارل ، ڈاکٹر اورور دیدیر ، پروفیسر ولیریہ فیورانی پیا سینٹینی اور اگستینو دا پولنزا کو تمغہ پاکستان ،،چانگ باؤ چُنگ اور شن من لیو کو تمغہ قائد اعظم اورڈیانا مک آرتھر کو تمغہ خدمت عطا کیا جائے گا.

Comments are closed.