ججز کمیٹی نے مخصوص نشستوں کے فیصلہ پر نظرثانی درخواست مقررکرنےکی مخالفت کردی
فوٹو : فائل
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست کا معاملہ لٹک گیا، ججز کمیٹی نے مخصوص نشستوں کے فیصلہ پر نظرثانی درخواست مقررکرنےکی مخالفت کردی.
ذرائع کے مطابق تین رکنی ججز کمیٹی نے دو ایک کی اکثریت سے نظر ثانی درخواست مقرر کرنے کی مخالفت کردی ہے.
ججز کمیٹی کے دو ارکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے تفصیلی فیصلہ جاری ہونے تک نظر ثانی درخواست مقرر نہیں ہوگی.
ذرائع کا کہنا ہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظر ثانی درخواست مقرر کرنے کی حمایت کی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے تفصیلی فیصلہ آنے سے پہلے درخواست مقرر کرنے کی مخالفت کی.
Comments are closed.