پارلیمنٹیرینزکرکٹ ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں نیشنل پریس کلب میں استقبالیہ

اسلام آباد (زمینی حقائق )پارلیمنٹرینز کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں تقریبنیشنل پریس کلب اسلام آباد استقبالیہ تقریب،زین  قریشی، عمران خٹک، مرتضی محمود سمیت دیگر کھلاڑی پارلیمنٹیرینزشریک ہوہے۔

کپتان پارلیمنٹرینز ٹیم  مخدوم زین قریشی نے تقریب سے خطاب پر میزبان صدرنیشنل پریس کلب شکیل قرار کا شکریہ ادا کیا،انھوں نے کہاآج سیاسی طورپر بہت اہم دن ہے۔

زین قریشی کا کہنا تھا ہم کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کے سفیر بن کر گئے تھے ،ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کا موقف اجاگرکرنے کا موقع ملا ۔

زین قریشی نے کہادہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری نقصان اٹھایا، دنیا کو پاکستان کا اصل چہرہ دکھانا چاہتے ہیں ،کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

کپتان پارلیمنٹرینز کرکٹ ٹیم نے کہاکرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت سمیت عالمی دنیا کو اپنا پیغام پہنچا سکتے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان سے لیکر بہت بڑے بڑے نام پاکستان نے کرکٹ کو دیئے۔

زین قریشی نے کہاپاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو اب بحال ہونا ہوگا،پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں منعقد ہونا بحالی کیلئے پہلا قدم ہے۔

کوچ ایاز اکبر نے کہاپارلیمنٹرینز ورلڈ کپ جیتنا میرے لئے بڑا اعزاز ہے،  سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے بھرپور سپورٹ کی کیا۔ 

پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی مرتضی محمود نے کہا ٹیم میں سب سیاسی جماعتوں کے کھلاڑی موجود تھے ہم نےانگلینڈ میں ورلڈ کپ کے دوران بطور پاکستانی بن کر کھیلا ہے۔

انھوں نے کہا پارلیمنٹرینز ایک دوسرے پر تنقید ضرور کریں لیکن ملک کی ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا چاہیے ۔

عمران خٹک کا کہنا تھاورلڈ کپ میں پاکستان کے سفیر بن کر گئے تھے،پاکستان میں کرکٹ سمیت دیگرکھیلوں کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے پر امید ہیں۔

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی علی زاہد نے کہاآئندہ ورلڈ کپ ٹی 20پارلیمنٹرنینز ورلڈ کپ آسٹریلیا میں کھیلا جائیگا۔

صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار نے کہاپارلیمنٹرینز نے جو مثبت امیج دنیا میں اجاگر کیا اسے بھر پور انداز میں سراہا جانا چاہیے۔

انھوں نے کہاپارلیمنٹرینز کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو بھر پور پذرائی ملنی چاہیے،ایک ایسے موقع پر جب قومی ٹیم سیمی فاہنل تک نہ پہنچ سکی ارکان اسمبلی کی ٹیم نے ملک کے لیے ورلڈ کپ جیت لیا ۔

استقبالیہ تقریب میں سابق صدر این پی سی شہریارخان، معروف سپورٹس جرنلسٹس افضل جاوید سمیت متعدد صحافی بھی شریک ہوہے ۔

Comments are closed.