وزیر اعظم نے “احساس قرض حسنہ اسکیم” کی منطوری دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں احساس قرض حسنہ اسکیم کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں احساس قرض حسنہ اسکیم کی منظوری دی گئی، جس کا آئندہ ماہ افتتاح کیا جائے گا، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے منصوبے سے متعلق شرکا کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے اسکیم کے لئے اضافی 5 ارب روپے کی رقم مختص کر دی، اسکیم کے تحت نوجوانوں اورخواتین کو80 ہزارتک ماہانہ قرض دیا جائے گا، رقم کیذریعیخاندان ذاتی کاروبار اور گھر کے افراد کی کفالت کرسکیں گے.

یہ منصوبہ بیک وقت چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا، 26 وفاقی ادارے منصوبے کی تکمیل میں معاونت کریں گے.

بینظیرانکم اسپورٹ کے تحت ملنے والی رقم کا طریقہ کار بدلنے کا فیصلہ کیا ہے. وزیراعظم نے احساس اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی، کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے.

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کا فیصلہ کیا ہے، محروم طبقے کا احساس کرنا ریاست کی اولین ترجیح ہوگی. اسکیم کا اجراپس ماندہ علاقوں سے کیا جائے.

انھیں نے کہا کہ میں غریب طبقہ کو اوپر اٹھانے کیلئے اقدامات پر یقین رکھتا ہوں اور حکومت اس سلسلہ میں ہر ممکن کوشش کرے گی۔

Comments are closed.